انقرہ (عکس آن لائن) ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو نے کہا ہے کہ وہ بخارسٹ میں نیٹو اتحاد کے اجلاس کے موقع پر اپنے سویڈش اور فن لینڈ کے ہم منصبوں سے نیٹو میں شمولیت کے لیے ان ممالک کی درخواستوں پر بات چیت کریں گے۔نجی ترک ٹی وی چینل نے چاووش اوگلو کے حوالے سے بتایا کہ ہم بخارسٹ میں سویڈش اور فن لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
یہ بات چیت سہ فریقی کوآرڈینیشن کے فریم ورک کے اندر ہو گی۔ترکیہ نے نیٹو میں شامل ہونے کے امیدوار سویڈن اور فن لینڈ پر پی کے کے اور اس کے اتحادیوں جیسے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے ساتھ نرمی برتنے کا الزام لگایا ہے۔چاووش اوگلو نے کہا کہ ایکشن مثبت طور پر ترقی کر رہا ہے، لیکن ابھی بھی اقدامات کرنا باقی ہیں۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت میں سویڈن وہ ملک ہے جسے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔