انقرہ (عکس آن لائن ) ترکی کے مشرقی حصے میں مہاجرین سے لدی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم سات مہاجرین ہلاک ہو گئے ۔ کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ وان نامی نہر میں جمعرات کی صبح پیش آیا۔ پانچ مہاجرین نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ دو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ریسکیو کارروائی میں چونسٹھ افراد کو بچا بھی لیا گیا۔ اس کشتی پر اکثریتی طور پر پاکستانی اور افغان تارکین وطن و مہاجرین سوار تھے۔ ایران کی سرحد کے پاس واقع اس علاقے سے مہاجرین عموما پیدل راستہ طے کرتے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ مہاجرین کشتی کے ذریعے کیوں سفر کر رہے تھے۔