اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے انضمام شدہ اضلاع (سابقہ قبائلی علاقہ جات )
سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی سربراہی میں ملاقات
کی ،جس میں ممبران میں گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان اور محمد اقبال خان شامل تھے۔
ملاقات میں انضمام شدہ اضلاع میں عوامی فلاحی وترقیاتی امور،
کورونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اور سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے
روڈمیپ پر پیشرفت کے امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،
کہ انضمام شدہ اضلاع کے لئے ترقیاتی فنڈز کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری
پوری کر رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔
وفد نے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی
اور کاوشوں پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔