فیصل آباد (عکس آن لائن) باغبان سٹرس میلانوز اور سٹرس سکیب کے انسداد کیلئے ترشاوہ پھلوں کے پودوں کی ٹہنیاں زمین کو نہ چھونے دیں کیونکہ اس طرح سٹرس سکیب اور سٹرس میلانوز کی بیماری کے جراثیم زمین سے پانی کے ذریعے پتوں اور ٹہنیوں کو لگتے ہیں جس سے پودا بری طرح متاثر اور پھل گلنا سڑنا شروع ہو جاتاہے ۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیق کے دوران یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ جہاں باغبانوں نے ترشاوہ پھلوں کے باغات کے ارد گرد بانس لگائے ہوئے ہیں وہاں بھی یہ حملہ شدت اختیارکررہاہے کیونکہ بانس ہوا اور وشنی کی باغات کے پودوں تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتاہے جس سے باغات کی فضا نمدار ہونے کے باعث بیماری کی شدت میں اضافہ ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ باغبان غیر کیمیائی اور کیمیائی طریقوں سے بھی مذکورہ بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔