قصور (عکس آن لائن)ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو ویلنشیالیٹ کی برداشت اور پیوندکاری کا عمل مکمل کرنے سمیت پودوں کے کچے گلے اور غیرمعمولی بڑھوتری والی شاخیں کاٹنے کی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ وہ جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک بھی یقینی بنائیں تاکہ ترشادہ پھلوں کی بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ جن باغبانوں میں ابھی تک باغات میں نائٹروجن کھادکی دوسری قسط نہیں ڈالی وہ نہ صرف فوری طورپر باغات میں نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں بلکہ عناصرصغیرہ کا ضرورت کے مطابق سپرے بھی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ 15دن کے وقفہ سے ترشادہ پھلوں کے باغات کی آبپاشی بھی جاری رکھنی چاہئیے خاص کر پھل سیٹ ہونے کے بعد پانی ضرور دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ باغبان کیڑوں اوربیماریوں کے خلاف سپرے کریں اور تنوں پر بورڈ وپیسٹ بھی کیاجائے۔