ترشادہ پھلوں

ترشادہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیزقینچی سے توڑا جائے تو وہ زیادہ دیر تک اپنی تازگی لذت ذائقہ اور کوالٹی برقراررکھ سکتاہے، ترجمان محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پھل کواگرہاتھوں سے توڑنے کی بجائے ترشادہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیزقینچی سے توڑا جائے تو وہ زیادہ دیر تک اپنی تازگیلذتذائقہ اور کوالٹی برقراررکھ سکتاہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں باغبانوں وکاشتکاروں کو ترشادہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنے کامشورہ دیااورکہاگیا ہے کہ پھل کی برداشت اس انداز میں کی جائے کہ اس کے ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے جبکہ پھل کو صحیح حالت میں اور ٹھیک طریقے سے توڑنا اور فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی بھی تعین کرلیناچاہیے نیزترشادہ پھل اس وقت توڑناچاہیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجودہو۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ماہرین باغبانوں وکاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں جبکہ ان کی رہنمائی مشاورتمعلومات اطلاعات وغیرہ کیلئے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایاجارہاہے لہذا اگرباغبان اورکاشتکار ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمدکریں تو اعلی کوالٹی کا پھل حاصل کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں