ترشادہ باغات

ترشادہ باغات کے باغبانوں کو باغات میں زیادہ ہل چلانے سے گریزکی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے ترشادہ باغات کے باغبانوں کو باغات میں زیادہ ہل چلانے سے گریزکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باغبان پھل توڑنے کے بعد جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کے لئے روٹاویئراستعمال کریں نیز باغات میں مخلوط فصلات کی کاشت سے بھی گریز کیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ گرمیوں کے چارہ جات اور سردیوں کے چارہ جات ترشادہ باغات میں ہرگز کاشت نہ کئے جائیں جبکہ زمین کی زرخیزی برقراررکھنے کے لئے باغات میں مامیاتی کھاداستعمال کی جائے جس کے لئے گوبرکی گلی سڑی کھا د60کلوگرام فی پوداڈال کر آبپاشی کرنے کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ باغبان اپنے باغات میں جنترکاشت کریں اور موسم برسات سے پہلے اسے زمین میں بذریعہ روٹا ویٹر ملادیں اورجب پھل تیزی سے بڑھوتری کررہاہوتو مناسب وقفہ سے باغ کی آبپاشی بھی کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں