کراچی(عکس آن لائن) حادثے کا شکار پی آئی اے کے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا ، کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی، وائس ریکارڈر کو ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس سے آئی ایئربس کمپنی کے ماہرین کی جانب سے پی آئی طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تیسرے روز بھی گیارہ رکنی ٹیم جائے حادثہ پرپہنچی ، ماہرین جدید تیکنیکی آلات کی مدد سے فرانسک طریقے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
ماہرین نے کاک پٹ وائس ریکارڈرکی تلاش کیلئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ملحقہ عمارتوں کے علاوہ گلیوں اوررہائشی آبادی میں تکنیکی آلات کی مدد لی، جس میں تحقیقاتی اداروں کو بڑی کامیابی ملی اور وائس ریکارڈر جہازکے ملبے کے نیچے سے مل گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقاتی عمل میں بہت مدد ملے گی، جہازکایہ اہم آلہ ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالے کردیا گیا ہے، پی آئی اے کی ٹیمیں اہم پرزے کی تلاش میں سرگرم تھیں۔