چینی وزارت خا رجہ

تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین سے “ڈی کپلنگ” بہت مشکل ہے اور امید ہے کہ باہمی فائدہ مند تعلقات برقرار رکھے جائیں گے۔اس حوالے سے منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے چار تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ متعلقہ بیانات چین کے مشاہدے میں ہیں۔ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا جوہر باہمی مفاد اور فائدہ مند نتائج ہیں، تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، اور کھلا پن اور تعاون صحیح راستہ ہے.

چین اور یورپی یونین ایک دوسرے کے “دوسرے” بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ چین اور یورپی یونین نے باہمی انضمام اور سپلائی چینز، صنعتی چینز اور ویلیو چینز کے گہرے اشتراک کا ایک نمونہ تشکیل دیا ہے۔

چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینا جاری رکھے گا اور تمام ممالک کے کاروباری اداروں کے لئے ایک کھلا ، جامع اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ یورپی یونین آزاد تجارت کے لئے اپنے عزم کی پاسداری کرے گی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرے گی، اور چین۔یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون کی مجموعی صورتحال کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ کام کرے گی.