پولیو مہم

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

کوٹ مومن (نمائندہ خصوصی)

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا کے صدر انصراقبال ہرل،اسامہ غیاث میلہ،میڈم شمیم آفتاب،اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے خصوصی شرکت کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ پولیو کو ہم سب ملکر ہی شکست دے سکتے ہیں انہوں نےکہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہم سب کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پولیو مہم کی کامیابی کےلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ٹی ایچ کیو کوٹ مومن کی اب گریڈیشن اور ٹراما سنٹر کےلئے کوشش کررہے ہیں امید ہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کوٹ مومن کے دورہ پر اعلان کریں انہوں نےکہا کہ ڈاکٹر نیئر عباس بلوچ کی کوٹ مومن تعیناتی سے ہسپتال میں بہتری آئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں