رانا ثنا اللہ

تحریک چلانے کیلئے کیا ہم حکومت سے اجازت لیں گے؟ ‘ رانا ثنا اللہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کے جلسے کیلئے ہمیں حکومت کی اجازت کی قطعا ًضرورت نہیں ، تحریک چلانے کے لئے کیا ہم حکومت سے اجازت لیں گے؟ ۔

ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف تحریک کا پہلا مرحلہ ہے، پھر دوسرا اور اس کے بعد فیصلہ کن مرحلہ آئے گا ،ہم حکومتی پراپیگنڈے کو مکمل مسترد کرتے ہیں اور اپنے پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھیں گے ،حکمران ٹولے کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی اس لئے نیب کے بعد اینٹی کرپشن اور ایف آئی کو جعلی کیسز بنانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،

حکومتیں اپنے آخری دنوں میں ایسی ہی ہتھکنڈے استعمال کیا کرتی ہیں جو کوئی نئی بات نہیں ،ہم ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور جرات کے ساتھ اپنے پروگرام کو آگے بڑھائیں گے اور انشا اللہ کامیاب بھی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں