جمشید اقبال چیمہ

تحریک سے حکومت نہیں بلکہ خود اپوزیشن ناکامی کے خوف کا شکار ہے’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بظاہر اکٹھی لیکن اندر سے ہر معاملے پر تقسیم در تقسیم ہے ، اپوزیشن کے پاس کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ، جمہوری دور میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ، اپوزیشن غیر مشروط طور پر جب بھی بات چیت کیلئے قدم بڑھائے گی ہم اس کاخیر مقدم کریںگے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی نے 26نکات پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا لیکن بتایاجائے اس میں عوام اور ملک کے مسائل سے متعلقہ کتنے نکات شامل تھے؟ ۔ پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور ان کے اتحادی اپنے کئی دہائیوں کے ادوار کی خرابیوں کا سارا بوجھ ڈھائی سال سے آنے والی حکومت کے کندھوں پر ڈالنا چاہتے ہیں لیکن عوام اتنے بیوقوف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی اورچل چلائو پالیسیوں کو جب سدھارا جائے اور صحیح سمت اپنائی جائے تو پھر مشکلات آتی ہیں لیکن ہم ہرگز مایوس نہیں اورانشا اللہ جلد نمایاں اور مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں