اہم ہدایات

تحریک انصاف کے اراکین کو وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے ہونے والے انتخابات کےلئے قومی اسمبلی کے پارٹی اراکین کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے پارٹی اراکیں کے نام خط لکھا ہے۔خط میں تمام ارکان کو وزیراعظم کے الیکشن کے دوران ایوان میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں ارکان کو وزیراعظم کے انتخابات میں شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا جس میں ارکان کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی پر عمل نا کرنے والے رکن کے ارٹیکل 63 اے تحت کارروائی ہوگئی اور خلاف ورزی کرنے والے پارٹی سے برخاست اور قومی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو خط سکیرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے لکھا گیا ہےِ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں