سینیٹر شیری رحمان

تحریک انصاف کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ، نفرت اور انتشار بڑھ رہا ہے، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرز سیاست کی وجہ سے ملک میں گالم گلوچ، نفرت اور انتشار بڑھ رہا ہے، عمران خان کے مشتعل کارکنان ملک میں ایک بہت ہی خطرناک رجحان پیدا کر رہے ہیں،کارکنان سوشل میڈیا اور عام زندگی میں وہی عمل کرتے ہیں جو قیادت کہتی ہے، پی ٹی آئی قیادت اس تمام صورتحال کی ذمہ دار ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عوام کے کارکردگی متعلق سوالات سے بچنے کے لئے امریکہ مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، لوگ آپ کے بیانیہ کی سیاست سے تنگ آ چکے ہے،پوری قوم کو معلوم ہے آپ ماضی کی طرح صرف ووٹ حاصل کرنے کے لئے نیا بیانیہ بنا رہے ہیں،آپ کارکان سے وہ نعرے لگوا رہے ہیں جو آپ خود نہیں لگا سکتے، شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف بیانیہ بھی جھوٹ پر مبنی تھا، پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے پاکستان کرپشن انڈیکس میں 117ویں نمبر پر تھا، پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے 2021 میں پاکستان 140ویں نمبر پر پہنچ گیا،اب جب کرپشن اور احتساب کا بیانیہ بے نقاب ہو گیا ہے،پی ٹی آئی فرضی خط کی آڑ میں نئے بیانیے کی تلاش میں نکل پڑی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں