شیری رحمن

تحریک انصاف کا وائٹ پیپر چور مچائے شور جیسا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے چاہیے تھے انہوں نے حکومت کے خلاف وائیٹ پیپر جاری کیا ہے،۔ ٹوئٹر پر جار ی اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت تباہ کرنے کی جرم میں جن کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے چاہیے تھے انہوں نے حکومت کے خلاف وائیٹ پیپر جاری کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے چار سالے کے بدترین دور اقتدار کا حساب دینے کو تیار نہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جو 4سال ملک پر مسلط رہنے کہ بعد کہتے ہیں ہمارے پاس کوئی اختیار نہی تھا، حکومت کوئی اور چلا رہا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کو مفلوج اور حکومت کو مقروض کرنے والے کس منہ سے وائیٹ پیپر جاری کر رہے؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جس نہج پر پی ٹی آئی نے ملک کو پہنچایا تھا وہاں سے نکلنے میں 8 ماہ نہیں کئی سال لگے گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کس کو ملے؟ قرضہ نہیں لونگا والوں نے ملکی قرضاجات میں 70 فیصد اضافہ کیوں کیا؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کرپشن کا بیانیہ بنانے والے خود کرپشن میں نااہل کیوں ہوئے؟ ،انہوں نے ملکی معیشت کو توشہ خانہ سمجھ کر لوٹا، ان کا وائٹ پیپر چور مچائے شور جیسا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں