وزیراعلیٰ پنجاب

تحریک انصاف کا مشن گڈ گورننس اور انصاف کرنا ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور (عکس آن لائن )وزیراعلی پنجاب سرادر عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مشن گڈ گورننس اور انصاف کرنا ہے، لاہور عالمی سطح کا میٹروپولیٹین شہر بن جائیگا، ہم گلبرگ سے موٹروے تک ایلیویٹڈ روڈ بنا رہے ہیں یہ 60 ارب روپے کا منصوبہ براہ راست موٹروے تک پہنچے گا، ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں تخریب کاری کی نہیں ۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے لاہور میں سگیاں روڈ تعمیر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کی تعمیر کے افتتاح پر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ جب ہم نے چارج لیا چھپن ارب روپے کے چیک ڈس اونر ہوئے تھے، آج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تمام صوبے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاہور کے اندر گزشتہ حکومت سے زیادہ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، تحریک انصاف کا مشن گڈ گورننس اور انصاف کرنا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ میں ایڈمنسٹریشن کے ساتھ خود رابطہ کرتا ہوں اور ان سے تمام معاملات کا پوچھتا ہوں، یہ منصوبہ ساڑھے 4 ارب روپے لاگت کا ہے جو وقت سے پہلے مکمل ہوگا، اگر میں پنجاب کی ترقیاتی اسکیموں کی بات کرنا شروع کردوں سال لگ جائیگا منصوبے کا ذکر ختم نہیں ہوگا۔ انکا کہنا ہے کہ بڑے منصوبوں کی بات کرتا ہوں جس میں سب سے پہلے ہیلتھ کارڈ ہے جسکے ذریعے دس لاکھ روپے تک ایک شخص علاج کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا منصوبہ روڈ ہے جس کے باعث لاہور عالمی سطح کا میٹروپولیٹین شہر بن جائیگا، ہم گلبرگ سے موٹروے تک ایلیویٹڈ روڈ بنا رہے ہیں جو براہ راست موٹروے تک پہنچے گا، یہ 60 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ شہابز قلندر، ایدھی، گلاب دیوی، بیدیاں روڈ اور متعدد انڈرپاسز تعمیر کیے، ہزار بیڈ کا استال اس کے علاوہ جناح اسپتال کی اپ گریڈیشن کروارہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر عالمی معیار کا بس ٹرمینل، جوڈیشل کمپلیکس، آئی ٹی یونیورسٹی پر کام کیا جارہا ہے، ابھی اسکے علاوہ بھی بہت سے منصوبے ہیں اور ایک ہزار ارب روپے تک ترقیاتی بجٹ پہنچ جائیگا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے صوبے میں جو ترقیاتی کام ہو رہا ہے بہت سے لوگوں کو راس نہیں آرہا اس لیے وہ تخریب کاری کی سیاست کررہے ہیں، ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں تخریب کاری کی سیاست نہ کی اور نہ اس پہ یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور اور اس کے اندر پارک بنانے کی منظوری دی جا چکی ہے اور ڈگری کالج کا نام شیرربانی کالج رکھنے کی منظوری دیتا ہوں، ڈگری کالج خواتین کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری کا اعلان کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں