اسلام آباد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے حکومت کے سامنے قبل ازوقت انتخابات کی شرط رکھنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں واپسی کو انتخابات پر بات چیت سے مشروط کرنے کی رائے دے دی،
اکثریت نے رائے میں کہا کہ اگر حکومت قبل ازوقت انتخابات پربات چیت شروع کریں تو پھر اسمبلی میں واپسی پر غور ہوسکتا ہے،تحریک انصاف کے اہم ذرائع کے مطابق عدالت ہو یا کوئی اور فورم پارٹی کا موقف ہرجگہ یہی ہے کہ قبل ازوقت انتخابات پر بات کرنی ہے تو اسمبلیوں میں واپسی ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی اورمعاشی بدحالی کا حل صرف قبل ازوقت انتخابات ہی ہیں۔