راولپنڈی (عکس آن لائن)تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزارت عظمی کے لئے نامزد کر دیا،پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ عظمی کیلئے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے جبکہ عاقب خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،
الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے،سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے، سب جانتے ہیں الیکشن میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے، اسدقیصر نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن ہوا ہے، بچہ بچہ جانتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے،دھاندلی کیخلاف پرامن احتجاج کرنے والی پارٹیوں سے بات کرنے کیلئے مجھے ٹاسک دیا گیاہے،ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں آپس میں مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنائیں۔
جمعرات کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کوچوری کیا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی احتجاج کی تاریخ دینگے ،جے یوآئی،جماعت اسلامی ، اے این پی اور دیگرجماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کیلئے عمرایوب کو امیدوار نامزد کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے عمرایوب ہمارے امیدوار ہونگے،وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ابھی کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن ہوا ہے،2024کے انتخابات کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوئی نہیں مان رہا۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نہ ہمیں جلسے کرنے دیئے گئے ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا گیا،
الیکشن سے پہلے ہمارے سپورٹرزاور امیدواروں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا،ہم اسمبلی میں احتجاجاً جائیں گے اور عوام کے سامنے بھی اپنا موقف پیش کرینگے،بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کرتے ہیں وہ من وعن کرتے ہیں،امریکا جمہوری حقوق کا علمبردار ہے اسلئے اسے توجہ دلائی،ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ،عوام نے جس کو ووٹ ڈالا حکومت اس کا حق ہے۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ امریکا سمیت پوری دنیا نے پاکستان کے انتخابات کو مانیٹرکیا ہے،کرپٹ لوگوں نے ملک کو لوٹااور اپنی دولت باہر بھیجی،
بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ امریکا نے ہر دور میں آمروں کی سرپرستی کی ہے،امریکا نے آمروں کی یا پھر کرپٹ لوگوں کی سپورٹ کی ہے،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پیغام ہے کہ امریکا الیکشن میں دھاندلی پر نظر رکھے اورآوازاٹھائے، اسدقیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کے پی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کرتے ہیں