جلسہ

تحریک انصاف نے دس مئی کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ کیلئے درخواست جمع کرادی

فیصل آباد (عکس آن لائن)تحریک انصا ف اور اتحا دی جماعتوں کی 10مئی کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست، تفصیلات کے مطا بق پا کستا ن تحریک انصا ف اور اتحا دی جماعتوں نے دھو بی گھاٹ گراﺅنڈ میں میدان لگا نے کا حتمی فیصلہ کر لیا، تحریک تحفظ آئین پا کستا ن نے 10مئی بروز جمعہ جلسہ کر نے کا اعلا ن کر دیا،

پارٹی نے دھو بی گھاٹ گراﺅنڈ میں جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی،تر جما ن حسین احمد نے ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہمیں پر امن ریلی اور جلسہ کی اجازت دی جائے،جلسہ سے پی ٹی آئی،سنی اتحا د،ایم ڈبلیوایم،جماعت اسلا می،بی این پی اور پختونخواپارٹی کے رہنما بھی خطا ب کر یں گے۔