مسرت جمشید چیمہ

تحریک انصاف نے ”الیکشن کرائو،ملک بچاو ”تحریک کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ”الیکشن کرائو،ملک بچاو ”تحریک کا شیڈول جاری کر دیا،تحریک انصاف7دسمبر سے 17دسمبر تک 11قومی و صوبائی حلقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ،19 یا 20 دسمبر کو لبرٹی چوک لاہور میں تاریخی ریلی کی صورت میں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا ۔

ترجمان وزیر اعلیٰ وپنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے تفصیلات میں بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں تحریک کا آغاز آج7 دسمبر سیحماد اظہر کے حلقہ این اے 126 سے ہوگا ،8 دسمبر کواین اے 135 ، 9 دسمبر این اے 130 کے حلقوں میں احتجاج کیا جائے گا،10 دسمبر پی پی 151 ، 11 دسمبر 158 ،12 دسمبر پی پی 161 ، 13 دسمبرپی پی 167 ،14 دسمبر پی پی 159 ،15 دسمبر پی پی 170 ،16 دسمبر پی پی 173 جبکہ 17 دسمبر پی پی 160 میں احتجاج ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ان حلقوں میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ احتجاجی ریلیوں اور اجتماعات میں پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ 11 روز میں ریلیوں کے ذریعے فوری انتخابات کے انعقاد کے ذریعے معیشت کودیوالیہ ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔19 یا 20 دسمبر کو لبرٹی چوک لاہور میں تاریخی ریلی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی بقا ء خطرے میں ڈالنے کی ہرگز نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں