لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ(ق)کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف مشاورت سے چلتی تو اگلے 10سال بھی اقتدار میں رہتی،اپنے ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوان کسی پر حملہ نہیں کر رہے تھے پھر بھی ان پر پتھر اور ڈنڈے برسائے گئے، ہمارا ایک فوجی جوان ان ہزاروں بلوائیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا، عمران خان باجوہ صاحب کی تعریفیں کیا کرتے تھے، جب اختلافات شروع ہوئے تو میں نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا،چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کی جڑ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا نہ ہونا ہے، میں ایک ایسی جماعت بنانا چاہتا ہوں جس میں فیصلے جمہوریت کے تحت ہوں۔