اشرف بھٹی

تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے ‘ مرکزی صدرآل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میثاق معیشت کی تجویز پیش کرنے والے شہباز شریف اس عمل کی تکمیل کیلئے بلا تاخیر پیشرفت کریں ،ملک کو معاشی بھنور سے نکالنے کے لئے میثاق معیشت کی طرز پر دستاویز کی تیاری وقت کی ضرورت ہے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس بات پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے کہ معیشت کو کسی بھی طرح کے سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رکھا جائے گا اور اس کیلئے ضروری ہے کہ میثاق معیشت کی دستاویز تیار کی جائے ۔ شہباز شریف نے سابق دور میں پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر اس کی تجویز پیش کی تھی لیکن بد قسمتی سے اس وقت کی حکمران جماعت نے سنجیدگی دکھانے کی بجائے مذاق اڑایاتھا۔آج شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے ساتھ اقتدار میں موجود ہیں اس لئے انہیںاس کی طرف از خود پیشرفت کرنی چاہیے اور اس کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیلئے بھی کمیٹی قائم کی جائے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان معاشی طو رپر بے پناہ مشکلات سے دوچار ہے اور ایسے میں ہمیںہر فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کر نا ہوگا ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سیاستدان معیشت کو سیاست سے الگ کرنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں گے اور اس دورحکومت میں ہی میثاق معیشت کی تیاری کیلئے عملی پیشرفت بھی ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں