عرفان کھوسٹ

تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے، عرفان کھوسٹ

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کی باتیں بہت سارے لوگ کرتے ہیں مگر حقیقت میں کوئی بھی اس کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کیلئے تیار نہیں ، خالی ہوا میں باتیں کرنے سے خوابوں کی تعبیر نہیں ملتی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ صرف مجھے بلکہ اسٹیج کے ان تمام سینئر اداکاروں جنہوںنے اسٹیج پر ڈرامے کو اصل شکل میں پیش کیا ان کو کمرشل ڈرامے سے دور کر دیا گیا ہے ،

اور یہی وجہ ہے کہ تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے ۔ عرفان کھوسٹ نے کہا کہ آج اسٹیج ڈرامہ صرف ڈانس تک ہی محدود ہو چکا ہے اور مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جب کسی ڈرامے میں بارہ بارہ گانے شامل کیے جاتے ہیں ، اس سے آپ خود ہی اندازہ لگا سکتے ہیںکہ جب کسی اسٹیج ڈرامے میں گانوں کی بھرمار ہو گی تو پھر ڈرامہ کہاں ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں