تبو

تبو نے اجے دیوگن کی شخصیت کا بڑا راز کھول دیا

ممبئی (نمائندہ عکس) بالی ووڈ اداکارہ تبو نے اجے دیوگن کیساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے اور ساتھی اداکار کی شخصیت سے جڑا ایک چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا۔تبو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اداکار اجے دیوگن جب ایک ہدایتکار کے روپ میں ہوتا ہے تو وہ مسکراتا نہیں ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اجے دیوگن بطور اداکار تو ایک تفریحی پسند شخص ہیں تاہم جب وہ بطور ہدایت کار فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں تو وہ سپر سنجیدہ ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اجے کام میں اتنا مگن ہوتے ہیں کہ اگر کوئی ان کے قریب سے گزر بھی جائے تو وہ بے خبر ہی رہتے ہیں اور یہ وجہ ان کی ہدایت کاری میں سنجیدگی کو ظاہر بھی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں