امریکی ڈالر کی قدر

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں10 پیسے کی معمولی کمی

کراچی (عکس آن لائن ) تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔ بدھ کو کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری کے آغاز پر انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 20 پیسے ہوگئی۔