اسلام آباد (عکس آن لائن) ادکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا اور برا وقت بھی گذر جائے گا۔ انہوں نے شاعر مشرق کا شعر’’سورج نے دیا اپنی صبح کو یہ پیغام، دنیا ہے عجیب چیز کبھی صبح کبھی شام‘‘ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ تاریکی کے بعد ہمیشہ روشنی ہوتی ہے اور یہی نظام قدرت ہے۔
تبدیلی ناگزیر ہے، کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا برا وقت بھی نہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اپنی سوچوں کو مثبت رکھنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اچھا وقت قریب ہے۔