پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے نظام صحت میں بہتری لانے کیلئے اتنی توجہ دی جا رہی ‘ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور ( عکس آن لائن) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مقامی ہوٹل میں وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے افتتاحی سیشن میں خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز راجہ منصور احمداور سید واجدعلی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹریز زاہدہ اظہر، شاہدہ فرخ، راشد ارشاد، ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، اشفاق الرحمن، محمد وسیم، آغا نبیل، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ڈپٹی سیکرٹریز و دیگر حکام نے شرکت کی۔کانفرنس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، وائس چانسلر نشر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری اور پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم نے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ندیم حفیظ بٹ، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زوہرہ خانم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر و دیگر پرنسپلز بھی موجود تھے۔کانفرنس میں سی ای او مئیو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، ڈی جی نرسنگ پنجاب، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک،

ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عامر سلیم، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر ندرت، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر تحسین و دیگر نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کانفرنس کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس کانفرنس میں آنے والے تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز، ایم ایس حضرات اور ہسپتالوں کے ذمہ داران کو خوش آمدید کہتے ہیں۔کانفرنس کے دوران تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہر ٹیچنگ ہسپتال کے سربراہ میں لیڈر کی خصوصیات ہونی چاہئیں۔ پنجاب کا نظام صحت باقی صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے نظام صحت میں بہتری لانے کیلئے اتنی توجہ دی جا رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق تمام کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی سہولت کی فراہمی گیم چینجر ثابت ہوئی ہے۔ اس وقت کارڈیالوجی ہسپتالوں میں آٹھ ہزار سے زائد مریضوں کی پرائمری انجیو پلاسٹی کر چکے ہیں۔

نگران وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں کے ہیلتھ پروفیشنلز کی ویکسینیشن مکمل کروائیں۔ پنجاب میں صحت سہولت پروگرام کے ذریعے عوام کو بلا تعطل سہولت دی جارہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والا ہر مریض ہمارے لئے وی آئی پی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آر مکمل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہیلتھ سکریننگ گیم چینجر ثابت ہو گی۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ خوش قسمت ہوں کہ سید محسن نقوی جیسا وزیر اعلیٰ اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم جیسا استاد ملا ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے کا محکمہ ہے۔اللہ پاک نے خدمت انسانیت سے بڑا کوئی جذبہ نہیں رکھا۔

ایک محنتی اور سچے انسان کو زندگی میں کبھی مشکل نہیں ہوتی۔پنجاب کی نگران کابینہ کا عوامی خدمت کے علاوہ اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے اپنے اظہار خیال میں کہاکہ پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں ادویات کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ہسپتالوں کے سربراہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔پنجاب کے نرسنگ کالجز کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی ری ویمپنگ کی کوشش کررہے ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میڈیکل اور نان بائیو میڈیکل سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ علی جان خان نے بتایاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی آسانی کیلئے مختلف سروسز کو آؤٹ سورس کررہے ہیں۔ صحت سہولت پروگرام میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں