اسلام آ باد (عکس آن لائن ) صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ روزمرہ کے واقعات اور سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے، وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں، تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے وقت کی ریت میں ذروں کی طرح فراموش کردیئے جاتے ہیں، انا ، زبردستی یاانکساری کی حکمت کونسی روش کو غالب آنا چاہیے ، ہم درگزر کے ساتھ تنازعات حل کرنے میں کامیاب ہوںگے آج تک کوئی سیاسی جماعت کبھی بھی پاکستان مخالف نہیں ہوئی ، کوئی بھی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں ،
بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انا ، زبردستی یاانکساری کی حکمت کونسی روش کو غالب آنا چاہیے ، ہم درگزر کے ساتھ تنازعات حل کرنے میں کامیاب ہوںگے ، سب کو زورد یتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں ،سب سے گزارش ہے کہ ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان مخالف نہیں رہی ، کوئی بھی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں ، تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ دوبارہ سوچیں ، صدرمملکت نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونے والا امن غیر معمولی ہے ، یہ اقدام ان عظیم رہنماوں کی سوچ میں غیر معمولی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے ،
صدر مملکت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری قیادت بھی سعودی عرب ایران جیسی عظمت کا مظاہرہ کرسکتی ہے ، سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے ، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہے جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہے سبق نہ سیکھنے والی قومیں وقت کی ریت میں ذروں کی طرح فراموش کردی جاتی ہے ، پاکستان میں دھونس کی طویل تاریخ ہے جو باربار دہرائی گئی ۔