تارا میرا

تارا میرا کا پھل 2.5 سینٹی میٹراور اس کے بیج میں تیل کی مقدار 30سے 35فیصد تک ہوتی ہے، ترجمان محکمہ زراعت

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے 75فیصد پھلیاں بھوری ہو جانے پر تارامیر ا کی فصل کی برداشت شرو ع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تارا میرا کے پودوں کا رنگ زرد اور 75 فیصد پھلیاں بھوری ہو جائیں اور پھلیوں کے اندر بیج کا رنگ سرخی مائل ہونا شروع ہو تو فصل کی برداشت شروع کردینی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ تارا میرا کا پھل 2.5 سینٹی میٹر ہوتاہے جس کے بیج میں تیل کی مقدار 30سے 35فیصد تک ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ تارا میراکے پتے مولی کی طرح مگر سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں نیز اس کے بیج کا تیل جلانے اور کھانا پکانے کے کام آتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ تارامیراکے بیجوں کی تاثیر سرد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کو 2سے3روز تک دھوپ میں رکھ کر اچھی طرح خشک کرلیں جبکہ بعد ازاں ترپال کے اوپر ڈال کر ڈنڈوں، بیلو ں یاٹریکٹر کے ذریعے اس کی گہائی کی جائے ،انہوں نے کہاکہ گہائی کے بعد بیج کو ذخیرہ کرنے سے قبل مزید 2سے 3 روز کیلئے دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیاجائے تاکہ گوداموں میں سٹوریج کے دوران نمی کے باعث اسے نقصان سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں