نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) تاجر ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں ان کے مسائل کا حل اور تحفظات دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے
ان خیالات کا اظہار موبائل ایسوسی ایشن کے صدر شاہد حنیف نے جنرل انجمن تاجراں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری میراث اور زندگی بھر کا اثاثہ ہے ہم نے ہمیشہ تاجروں اور شہریوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے ان کے حقوق کسی صورت غصب نہیں ہونے دینگے کیونکہ ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہماری سرشست میں شامل ہے
تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کی جنگ جاری رہے گی یہی ہمارے جینے کا مشن ہے اجلاس میں جنرل انجمن تاجراں کے سرپرست ملک شبر اعوان چیئرمین میاں گلزار احمد صدر شیخ عبدالستار سیٹھ اسماعیل گونااوریا عمران مغل شیخ سعید اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔