تائیوان

تائیوان کے معاملے پرآگ سے نہ کھیلیں ، چین کی امریکا کو تنبیہ

بیجنگ(عکس آن لائن)چین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ امریکا،تائیوان کے مسئلے پر آگ سے نہ کھیلے اور سرکاری سطح پر تائیوان سے روابط میں اضافے کو فوری طور بند کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جا لیجان نے کہا کہ امریکا،تائیوان کے مسئلے پر آگ سے نہ کھیلے اور سرکاری سطح پر تائیوان سے روابط میں اضافے کو فوری طور بند کرے۔انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ امریکا کوتائیوان کے مسئلے پر تائیوان کی آزاد پسند قوتوں کو غلط اشارے نہیں دینا چاہیے کیونکہ اس سے چین اور امریکا کے تعلقات کافی متاثر ہوتے ہیں اور پورے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں