چیئر پرسن احساس پروگرام

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے8لاکھ20 ہزار افراد کو نکالا گیا ہے،چیئر پرسن احساس پروگرام

اسلام آباد ( عکس آن لائن) چیئر پرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے8لاکھ20 ہزار افراد کو نکالا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ مستحق افراد کو شامل کیاگیا ہے ۔ سرکاری ملازمین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کی خصوصی و چیئر پرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعرات کے روز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نادار اور ستحق افراد کیلئے قائم کیا گیا تھا اور مستحق افراد تک ان کا حق پہنچانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کو ہر ممکن یقینی بنائے گی جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8لاکھ20 ہزار افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ جامع پالیسی کے تحت کیا گیا ہے ۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ 10سال پہلے ایک سروے کے تحت ضرورت مندوں کا اندراج کیا تھا لیکن اب ضرورت مندوں کے لئے نادرہ کے ذریعے طریقہ کار بنایا گیا اور ان لوگوں کو نکالا گیا ہے ان کی جگہ مستحق لوگوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پروگرام سرکاری ملازمین کے لئے نہیں ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہ کہ بی آئی ایس پی پروگرام میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں جبکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایل او سی پر بسنے والے افراد کی احساس پروگرام کے تحت کفالت کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں