اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ بے شک ہمارے سارے فیصلوں کو اختیار رب العزت کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طور پر بہت سی منصوبہ بندیاں کرتے ہیں لیکن ہم ایک چھوٹے کام کے لیے اپنے رب کی رضا کے محتاج ہیں اور ہم اسی کام کو کرسکتے ہیں جسے ہمارا رب چاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ رب العزت ہمیں اتنی ہی تکلیف دیں جو ہم برداشت کر سکیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہم سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
