بیجنگ (عکس آن لائن) ہانگ کانگ میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ برطانوی حکومت نے چوبیس فروری کو چین کے اندرونی معاملات اور ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت کرتے ہوئے بی این او یعنی برٹش نیشنل اورسیز پاسپورٹ کی ویزا کی درخواست کے دائرہ کار کو بڑھانے کا اعلان کیا۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی ہم شدید مذمت اور سخت مخالفت کرتے ہیں۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ برطانوی فریق نے چین-برطانیہ مشترکہ اعلامیہ اور چین اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والے میمورنڈم کے متعلقہ معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، چین کی سخت مخالفت اور سخت جوابی اقدامات کو نظر انداز کرکے بار بار بی این او کے معاملات میں ہیرا پھیری کی، ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے بہانے چین مخالف قوتوں اور ہانگ کانگ میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کو پناہ دینے کی کوشش کی۔ہم برطانوی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی طرح کی مداخلت بند کرے، ورنہ برطانیہ کو اس کا نقصان اٹھاناہوگا۔
Load/Hide Comments