لاہور (عکس آن لائن ) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے افتتاح کی نئی تاریخ سامنے آگئی . بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی ہوں گے۔
یہ منصوبہ تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میںسابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔
اکتوبر 2017ء میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو خیبر پختونخوا حکومت نے 6 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو 71 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔
بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے نو بار تاریخ دی گئی لیکن اس کا افتتاح نہیں ہوسکا تھا۔ وزیراعظم نے جون 2020 میں پشاور بس ریپڈ منصوبے کا افتتاح کرنا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب تاخیر کی گئی۔
اب 13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا جائے گا۔
