کرینہ کپور

بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور کی پارٹی میں شرکت

ممبئی (عکس آن لائن) بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار پارٹی میں شرکت کی ہے جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ انسٹا گرام پر کرینہ کپور کی ایک وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بڑے بیٹے اور والدہ کے ہمراہ پارٹی میں شرکت کے لیے گاڑی سے اتر رہی ہیں، کرینہ کپور اس ویڈیو میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھ ان کا بڑا بیٹا تیمور بھی موجود ہے جبکہ چھوٹا بیٹا ان کے ہمراہ نہیں ہے، کرینہ کپور کی جانب سے تا حال اپنے نوازائیدہ بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وائرل ویڈیو میں کرینہ کپور بڑی بہن کرشمہ کپور کی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت کیلئے ان کے گھر گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں