پسرور (عکس آن لائن) پسرور: تھانہ سبز پیر پولیس نے بین الضلاعی مادو ڈان گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔
ضلع نارووال، ظفروال اور سیالکوٹ میں چار رکنی گینگ شہریوں کو ناکہ لگا کر اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے، جن کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بن چکی تھی۔

ایس ایچ او تھانہ سبز پیر اصغر علی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈان گینگ کے سرغنہ حماد عرف مادو ڈان، افضال عرف افضالا، الطاف عرف طافی اور حسنین کو جدید سائیٹفیک طریقے سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزمان نے دوران تفتیش نارووال، ظفروال اور سیالکوٹ میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔
ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی ہوئی دو لاکھ روپے نقدی، موٹرسایئکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔۔۔