چینی صدر

بین الاقومی برادری کو انسداد فاشسٹ عالمی جنگ کی روح کو آگے بڑھانا چاہئے ،چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے عظیم محب وطن جنگ کی فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔صدر شی نے کہا کہ ان کا ملک چین دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کے ساتھ بین الاقوامی عدل و انصاف ، کثیرالجہتی اشتراک کی مدد اور اس پر عمل پیرا ہونے کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے اور عالمی امن کے قیام،عالمی خوشحالی اور بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے میں ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا۔

چینی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی نے 9 مئی کے یوم فتح کے موقع پرصدر پوتن اور روسی عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔جنگ عظیم دوم کو انسانی تاریخ کی ایک غیر معمولی تباہی قرار دیتے ہوئے شی نے زور دیا کہ چین اور روس نے بالترتیب ایشیا اور یورپ کے مرکزی ممالک کی حیثیت سے جنگ عظیم دوم کی حتمی فتح کو حاصل کرنے اور انسانیت کو موجودہ خطرے سے بچانے کے لئے تاریخ کا مشترکہ باب تحریر کرتے ہوئے قومی قربانیاں دی ہیں جو ہمیشہ کے لئے یاد رکھے جانے کے قابل ہیں۔صدر شی نے مزید کہا کہ چینی اور روسی عوام نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور ایک عظیم دوستی قائم کی جس نے چین روس تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین نسل در نسل دوستی کے لئے ایک لازوال اور مضبوط محرک فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے فاتحین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے دونوں ممالک عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور انسانی ترقی اور پیشرفت کو فروغ دینے کے خصوصی مشنز میں ایک دوسرے کے معاون ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالمی برادری اس وقت کوویڈ19-کی وبا کا مقابلہ کررہی ہے ،شی نے کہا کہ پوتن کی ذاتی رہنمائی میں روس کے روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات آہستہ آہستہ موثر ثابت ہورہے ہیں۔صدر شی نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو انسداد فاشسٹ عالمی جنگ کی روح کو آگے بڑھانا چاہئے ، ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں اور ایک دوسرے کی مدد کریں اور بنی نوع انسان کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کے تصور کو عملی طور پر عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ مشترکہ طور پر تمام ممالک کے لوگوں کی زندگی اور صحت کی اس جنگ میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔

اس موقع پر پوتن نے کہا کہ روس اور چین دونوں کے عوام نے جنگ عظیم دوم کی فتح کے لئے زبردست قربانیاں دیں۔ 75 ویں یوم فتح کی سالگرہ کے تاریخی موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ روس جامع اسٹریٹجک تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے اور مشترکہ طور پر عالمی امن کو برقرار رکھنے کے عزم کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیارہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس ، چین پر الزام تاشی کے لیے کچھ قوتوں کی جانب سے اس وبا کو استعمال کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتا ہے اور چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں