بینگن کی پنیری

بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے لہذا کاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور تنے کے گلاؤکے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ بینگن کی پنیری پرابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلاؤ کی بیماری کا حملہ ہوسکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپرزمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پرحملہ آورہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں‘ اس بیماری کے نتیجے میں تنے پر ہلکاسا یابھورا نشان پڑجاتاہے جس پر اگرفوری قابونہ پایا جائے تو یہ تنے کوخشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے ‘کاشتکار پنیری پر خاص نظررکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں