قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی،پھل کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، سفیدمکھی اورجوں کے حملہ سے بچانے کے لئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے بتایا کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یا طال سٹارکو 4سے5 سی سی فی لیٹر پانی میں ڈال کرسپرے کیاجائے اسی طرح چست تیلے کے تدارک کے لئے سست تیلے سے بچا کےلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹا فاس،سفیدمکھی سے بچا کے لئے موسپیلان یاپولو4 سے5سی سی فی لیٹر،جوں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان4 سے 5سی سی فی لیٹرملاکر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجاسکے۔