لاہور ( عکس آن لائن) ملک بھر میں تمام بینک زکوة کٹوتی کے لئے آج بند رہیں گے۔ بینکوں کا عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے تاہم عوامی لین دین نہیں ہوگا۔وزارت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکائونٹ میں کم از کم ایک لاکھ 3 ہزار 159 روپے رکھنے والے صارفین سے زکو ة منہا کی جائے گی۔
پیر کے روز سے بینک نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے لے کر جمعرات تک بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے کھلے رہیں گے۔