بینکنگ

بینکنگ سروسز کارپوریشن ، نیشنل بینک کی مجاز برانچیں آج رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی

لاہور( عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق کو سرکاری وصولی ، ڈیوٹی ، ٹیکس جمع کرنے کے لیے مجاز برانچیں آج جمعرات رات 9بجے تک کھلی رہیں گی ۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق سرکاری وصولی ، ڈیوٹی ، ٹیکس جمع کرنے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن ، نیشنل بینک کی مجاز برانچیں 31 دسمبر کو رات 9 بجے تک کام کریں گی۔ این آئی ایف نے اس روز شام 6 بجے تک کلیئرنگ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مجاز برانچیں کھولنے کا فیصلہ سرکاری وصولی، ڈیوٹی، ٹیکس جمع کرنے میں سہولت کے لیے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں