منسک (عکس آن لائن)سیاسی بے چینی کے شکار مشرقی یورپی ملک بیلاروس میں پولیس نے کل ہفتے کے روز مزید سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے یہ مظاہرین سابق سوویت یونین کی اس ریاست کے دارالحکومت منسک میں احتجاج کے دوران ملک کے خود پسند صدر آلیکسانڈر لوکاشینکو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ مظاہرے رواں برس کے دوران منسک میں حکمرانوں کے خلاف ہونے والے اولین بڑے مظاہرے تھے۔ اس احتجاج سے قبل گزشتہ جمعرات کے روز بھی پولیس نے دو سو سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔ مختلف رپورٹوں کے مطابق جن سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں پانچ صحافی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب