مظاہروں

بیلاروس میں حزب اختلاف کے مظاہروں کا زور ٹوٹنے لگا

منسک (عکس آن لائن)بیلا روس کی حزب اختلاف کی لیڈر سویتلانا ٹیخانووسکایا نے بیلاروس میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کی فی الوقت ناکامی کا عندیہ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویتلانا نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ سڑکوں پر مظاہروں کی طاقت کھو بیٹھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے پاس حکومت کے تشدد سے نمٹنے کا کوئی طریقہ باقی نہیں رہا ہے۔ سویتلانا ٹیخانووسکایا نے زور دے کر کہا کہ بیلاروس کی اپوزیشن نئے ڈھانچے کو تشکیل دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام موسم بہار میں ایک بار پھر صدر مملکت الیگزانڈر لوکاشینکو کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، جو 1994 سے ملک پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں