نیو یارک (عکس آن لائن) امریکی فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول نےامریکی ریاست ٹینیسی کے نیش ویل میں یو ایس نیشنل ایسوسی ایشن آف بزنس اکنامکس کے سالانہ اجلاس میں تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں حالیہ 50 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کو اس بات کی علامت کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہئے کہ مستقبل کے اقدامات اتنے ہی جارحانہ ہوں گے۔ اگر معاشی اعداد و شمار یکساں رہے تو اس سال شرح سود میں مزید دو کٹوتیوں کے ساتھ کل 50 بیسس پوائنٹس تک کمی کا امکان ہے۔
ادھر یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے30 ستمبر کو یورپی پارلیمنٹ میں ایک سماعت کے دوران کہا کہ یورپی معیشت کی بحالی کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔ لیگارڈ نے نشاندہی کی کہ اس وقت طلب کمزور ہے ، یورپی گھریلو کھپت میں کمی آ رہی ہے اور کمپنیاں کاروباری سرمایہ کاری میں کمی کر رہی ہیں۔
یورو زون میں افراط زر کی صورتحال میں حالیہ بہتری نے اس اعتماد کو تقویت دی ہے کہ افراط زر بروقت ہدف پر واپس آجائے گی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق لیگارڈ کے ریمارکس سے یہ اشارہ ملا ہے کہ یورپی مرکزی بینک اکتوبر میں بھی شرح سود میں مزید کمی کر سکتا ہے