بیر

بیر کی درجہ بندی کرتے ہوئے اسے سایہ دار جگہ میں رکھ کر پیک کرنا چاہئیے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)بیرکاپھل غذائیت کے لحاظ سے کسی بھی طرح سیب اور سنگترے سے کم نہیں جبکہ بیرکوتازہ حالت میں کھانے کے علاوہ جیم، جیلی، مربہ، کینڈی بنانے کے لئے بھی استعمال کیاجاتاہے نیز باغبانوں کو پھل کی پیکنگ کے دوران اے، بی، سی کیٹیگری کا خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ بیرکا پھل زیادہ ترمنڈی میں تازہ حالت میں فروخت کیاجاتاہے تاہم اگر حکومت بیرکی صنعت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرے تو کسان بیرکے پھل سے مزیدمنافع حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھل کی برداشت کے بعد اس کی مناسب درجہ بندی کرتے ہوئے اسے سایہ دار جگہ میں رکھ کر پیک کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اے کیٹیگری کے پھل میں چمکدار زردرنگت والا بیرجس کا سائز 35ملی میٹرہواور اس پر کسی قسم کا داغ دھبہ نہ ہوشامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں