بیر

بیرکی مناسب وقت پر مناسب طریقے سے برداشت انتہائی ضروری ہے,محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ بیرکی مناسب وقت پر مناسب طریقے سے برداشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ برداشت کے بعد بیرنہیں پکتا اور اس طرح ذائقہ ‘ساخت‘مٹھاس بھی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر بیر کی برداشت وقت سے پہلے کرلی جائے تو اس کا ذائقہ ترش رہ جاتاہے جس کے باعث منڈی میں اس کی قیمت انتہائی کمی لگتی ہے لیکن اگر برداشت میں تاخیر کرلی جائے تو پھل زیادہ ک جانے کے باعث گلناسڑنا شروع ہوجاتاہے اور اس کی ساخت بھی برباد ہوکر رہ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرکا پھل اس وقت پکاہوا سمجھاجاتاہے جب اس کا رنگ سنہری زرد‘ ذائقہ میٹھا و ہلکا ترش ہو۔

انہوں نے کہا کہ بیر کی برداشت کامناسب وقت ورائٹی کے لحاظ سے ہوتاہے کیونکہ دوسرے پھلوں کی طرح بیرکی بھی کچھ اگیتی اور کچھ پچھیتی اقسام ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مارچ سے اپریل کے آخرتک بیرکا پھل منڈی میں دستیاب رہتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی درخت اورورائٹی کا پھل ایک ہی دفعہ نہیں پکتا بلکہ ہر درخت سے تین یاچار بار پھل توڑ کر اس کی برداشت مکمل کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں