بیروزگار

بیروزگار ہونیوالوں کو فی کس 12 ہزار دینے کا فیصلہ، 75 ارب روپے کا پیکج منظور

اسلام آباد(عکس آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملازمتوں اور کاروبار سے متعلق دو پیکج منظور کرلیے،کہ بے روزگار ہونے والوں کے لیے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے، ملازمتوں سے بے روزگار ہونے والے خودکو پورٹل پر رجسٹرڈ کرائیں، احساس پروگرام اور وزرات صعنت و پیدوار پورٹل لانچ کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ صعنت ،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق دوپیکج ای سی سی نے منظورکیے ہیں جو منگل کو وفاقی کابینہ میں پیش کیے جائیں گے، کابینہ سے منظوری کے بعد پیکج کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار ہونے والوں کے لیے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے، ملازمتوں سے بے روزگار ہونے والے خودکو پورٹل پر رجسٹرڈ کرائیں، احساس پروگرام اور وزرات صعنت و پیدوار پورٹل لانچ کرے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیکج کی تفصیلات وزرات صعنت و پیدوار اور احساس پروگرام کی ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی،

پیکج کے تحت بے روزگار ہونے والوں کو فی کس 12 ہزار روپے دیے جائیں گے جب کہ دوسرے پیکج کے تحت چھوٹےکاروبار والوں کے 3 ماہ کا بل حکومت اداکرے گی اس طرح 80 فی صد صنعتیں بل ادائیگی کے سلسلے میں مستفید ہوں گی۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ پاکستان میں 6کروڑ گھرانے ہیں اور ہم ایک کروڑ 70 لاکھ گھرانوں تک امداد پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں