بیجنگ (نمائندہ خصوصی)بیجنگ سرمائی اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹیو وائس چیئرمین چانگ جین ڈونگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ بیجنگ سرمائی اولمپکس وبائی صورتحال کے تحت منعقد کیے گئے ہیں،
یہ چین کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، خاص طور پر شائقین اور ناظرین سے متعلق امور ۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کلوزڈ لوپ کے اندر اور باہر شائقین کو سرمائی اولمپکس دیکھنے کے لیے منظم کیا۔ کلوزڈ لوپ میں موجود ناظرین میں مختلف وفود کے کھلاڑی اور دوسرے ارکان شامل ہیں۔
کلوزڈ لوپ سے باہر کے ناظرین میں رضاکارانہ طور پر سائن اپ کرنے والے چینی باشندے اور چین میں موجود غیر ملکی دوست شامل ہیں۔
فی الحال، ان سب نے اچھا ردعمل دیا ہے .
چانگ جین ڈونگ نے کہا، “اگرچہ یہ سرمائی اولمپکس وبائی صورتحال کے تحت منعقد کی گئیں ،لیکن پھر بھی یہ بہت کامیاب رہیں اور ہمیں متوقع اہداف حاصل ہوئے ہیں۔