اسلام آباد (عکس آن لائن ) پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب اپنی دو سال کی کارکردگی پیش کررہے ہیں تو ہم بھی عوام کی عدالت میں آئے ہیں،
ہم ایشیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ دینے جارہے ہیں، ایم ایل ون کے ذریعے پاکستان ریلوے جدید دور میں داخل ہوگی،
ایم ایل ون 6 ارب 80 کروڑ ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی سے لاہور تک کا سفر 8 گھنٹے میں طے ہوگا۔
پہلی بار حکومت اور عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں گے ، تیسرا سال عمران خان کی حکومت کا مثالی سال ہوگا۔ معیشت اب ترقی کرے گی۔
محرم الحرام اور پھر ماہ صفر ہوگا مگر اے پی سی نہیں ہوگی، یہ جو باتیں کررہے ہیں یہ سارے نیب زدہ ہیں، اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
Load/Hide Comments